قومی ہینڈبال چیمپئن شپ میں واپڈا اور آرمی کا شاندار آغاز

اسلام آباد (سپورٹس  لنک رپورٹ)پاکستان ہینڈ بال فیڈریشن  کے زیر اہتمام 28ویں قومی ہینڈ بال چیمپئن شپ فیصل آباد میں شروع ہو گئی۔ چیمپئن شپ  کے  ابتدائی روز کھیلے گئے میچ میں پاکستان ریلویز نے پنجاب کو سنسنی خیزمقابلے میں 27-24 پوائنٹس سے ہرا کر فاتحانہ آغاز کیا۔ ایچ ای سی نے پولیس کو سخت مقابلے کے بعد 28-26 پوائنٹس سے زیر کر کے کامیابی سمیٹی۔ واپڈا نے بلوچستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 52-9 پوائنٹس سے شکست دی، آرمی نے بھی خیبرپختونخوا کو 50-9 پوائنٹس سے زیر کیا۔ تین روزہ ایونٹ میں ریلویز،  پنجاب،  واپڈا،  بلوچستان،  کے پی کے،  آرمی،  پولیس  اور  ایچ ای سی کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ ایونٹ کا فائنل 27 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

error: Content is protected !!