ڈبلیو ڈبلیو ای کی 25 سالہ ریسلر پیگی کیساتھ کیا ہوا؟افسوسناک خبر آگئی

نیویارک (سپورٹس لنک رپورٹ) ڈبلیو ڈبلیو ای خاتون ریسلنگ کھلاڑی پیگی نے رنگ سے مستقل طور پر ریٹائرمنٹ لے لی ہے۔ ڈیلی میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ ( ڈبلیو ڈبلیو ای ) کی 25 سالہ ریسلر پیگی نے اپنی گردن کی انجری کے باعث ریسلنگ کے میدان کومستقل طور پر خیر باد کہنے کا اعلان کردیا ہے۔ پیگی نے اپنی ریٹائرمنٹ کی اطلاع ڈبلیو ڈبلیو ای نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر دی اور لکھا کہ ”بدقسمتی سے گردن کی انجری کے باعث میں مقابلے کیلئے اس رنگ میں مزید پرفارم نہیں کرسکتی“۔پیگی کی ریٹائرمنٹ کی خبر ریسلر کی گزشتہ برس نازیبا ویڈیو منظر عام آنے کے بعد مشکلات وقت کی وجہ سے سامنے آئی ہے۔ واضح رہے کہ پیگی کو گردن کی انجری کا سامنا دسمبر میں ساشا بینکس کیخلاف مقابلے میں کرنا پڑا تھا ۔ پیگی نے انگلینڈ میں ورلڈ ایسوسی ایشن آف ریسلنگ کے ذریعے 13 سال کی عمر میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق رومن رینز کے خلاف فائٹ انڈر ٹیکر کی آخری لڑائی ثابت ہوئی۔ ریسلنگ کی دنیا میں خوف کی علامت سمجھے جانے والے 52 سالہ ریسلر نے ریٹائرمنٹ لے لی۔ ڈیڈ مین کے نام سے مشہور انڈر ٹیکر نے رومن رینز سے ہارنے کے بعد اپنی ریسلنگ کِٹ کو رِنگ میں ہی چھوڑ دیا اور 25 سالہ ریسلنگ کیرئیر کو خیر باد کہہ دیا۔ خیال رہے کہ انڈر ٹیکر پہلی مرتبہ 22 نومبر 1990ء کو رِنگ میں اترے تھے۔ انہوں نے اپنے منفرد انداز سے پوری دنیا کو اپنا گرویدہ بنا لیا تھا۔ ڈبلیو ڈبلیو ای سے انڈر ٹیکر کی رخصت کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں نے افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریسلنگ کا مزہ اب پہلے جیسا کبھی نہیں ہوگا۔

error: Content is protected !!