اجلال الدین قومی آرچری ٹیم کے ہیڈکوچ مقرر

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان آرچری فیڈریشن کے سیکرٹری وصال خان نے ایشین گیمز کی تیاری کیلئے قومی آرچری ٹیم کے کیمپ میں کوچز کی نااہلی تسلیم کرتے ہوئے اجلال الدین کو ہیڈکوچ مقرر کردیا۔ ڈائریکٹرجنرل پاکستان سپورٹس بورڈ عامر علی احمد نے قومی آرچری کیمپ میں ناتجربہ کار ونااہل کوچز کی شکایات پرنوٹس لیتے ہوئے گزشتہ روز قومی آرچرز سے میٹنگ کی تاکہ کھلاڑیوں کی رائے معلوم کرکے کیمپ میں موجودہ کوچز کوتبدیل کرکے تجربہ کار کوچز تعینات کئے جاسکیں۔ میٹنگ کے دوران ڈی جی پی ایس بی کوبتایا گیاکہ فیڈریشن نے پاکستان آرمی اورقومی ٹیم کے سابق ہیڈکوچ اجلال الدین کو طلب کرلیاہے اور وہ پیر 7مئی سے کیمپ کوجوائن کرلیں گے۔ ذرائع کے مطابق کیمپ میں موجود قومی آرچرز پر دبائو ڈالاگیاکہ ڈی جی پی ایس بی کے سامنے موجودہ کوچز کیخلاف کوئی بات نہ کریں ورنہ انہیں کیمپ سے نکال دیاجائے گا اورپابندی عائد کردی جائے گی لیکن اس کے باوجود سنیئرکھلاڑیوں نے اپنے تحفظات کااظہار کیا ۔ اس موقع پر ڈی جی پی ایس بی عامرعلی احمد نے کہاکہ نئے کوچ کی تعیناتی سے کھلاڑیوں کاایک مطالبہ تسلیم کرلیاگیا اور وہ آئندہ بھی قومی کھلاڑیوں سے ملاقات کرکے ان کے مسائل حل کرتے رہیں گے تاکہ قومی کھلاڑی بہترسے بہتر ٹریننگ کرسکیں اور ایشین گیمز میں زیادہ سے زیادہ میڈلز جیت سکیں۔

error: Content is protected !!