ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ آفیئرز خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام سپیشل یوتھ ٹیلنٹ مقابلے 9 اور 10 مئی کو ہونگے


پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ)ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ آفیئرز خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام سپیشل یوتھ ٹیلنٹ مقابلے  جو پہلے تین تا چار مئی تک منعقد  کئے جانے تھے کی تاریخ بدل دی گئی ہے اب یہ مقابلے 9 اور 10 مئی کو قیوم سٹیڈیم میں منعقد کئے جائینگے، مقابلوں میں ویل چیئر ریس،آرچری(مینز ویمنز)،ٹیبل ٹینس،انگلش و اردو مضامین نویسی،قرات،نعت،کوئز، پشتو اور اردو نغموں کامقابلہ، ماڈلنگ، فوٹو گرافری،لوڈو اور کریم بورڈ وغیرہ کے مقابلے منعقد کئے جائینگے، مقابلوں میں شرکت کیلئے دوسرے شہروں سے آنے والے افراد کو مفت رہائش اور ٹرانسپورٹ کی سہولت دی جائیگی،مقابلوں میں اول اوررنر اپ کیلئے نقد انعامات رکھے گئے ہیں جبکہ اس کے علاوہ شرکا کیلئے میوزیکل نائٹ کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

 

error: Content is protected !!