آئرلینڈ کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کی خواہاں

آئرلینڈ کی پہلی ٹیسٹ ٹیم کا گروپ فوٹو،،فوٹو ٹویٹر

ڈبلن(سپورٹس لنک رپورٹ) آئرلینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کر کٹ بورڈ(پی سی بی) کومستقبل میں دورہ پاکستان کی امید دلادی۔آئرلینڈ کرکٹ بورڈ کے چیف ویرن ڈیوٹرم نے کہا ہے کہ پاکستان میں حالات بہت بہتر ہو گئے ہیں،آئرلینڈ کر کٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کر سکتی ہے، حتمی فیصلے سے قبل آئی سی سی سے بات چیت کریں گے،لیکن ایک بات طے ہے کہ مستقبل میں دورہ پاکستان ممکن ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کر کٹ بورڈ(پی سی بی) کے چیئرمین نجم سیٹھی پاکستان اور آئرلینڈ کے مابین تاریخی ٹیسٹ دیکھنے آئرلینڈ پہنچ گئے ہیں،ذرائع کے مطابق پی سی بی چیئرمین کے دورہ آئرلینڈ کے دوران آئرلینڈ کر کٹ بورڈ سے دورہ پاکستان پر بات ہو سکتی ہے،مگر پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا تھاکہ وہ ڈبلن جارہے ہیں۔ لیکن آئرلینڈ کا دورہ پاکستان، ایجنڈے کا حصہ نہیں۔نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ اگلے ایک سال تک پاکستان میزبانی نہیں کرسکتا۔دوسری جانب آئرلینڈ کرکٹ بورڈ کے چیف ویرن ڈیوٹرم نے کہا ہے کہ پاکستان میں حالات بہت بہتر ہو گئے ہیں،آئرلینڈ کر کٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کر سکتی ہے،ابھی پی سی بی سے ابتدائی بات جاری ہے ، حتمی فیصلے سے قبل آئی سی سی سے بات چیت کریں گے،لیکن ایک بات طے ہے کہ مستقبل میں دورہ پاکستان ممکن ہے۔

error: Content is protected !!