ہلی انٹر ڈویژن پنجاب اوپن باکسنگ چیمپئن شپ کا آغاز ہو گیا

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)۔سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے کہا ہے کہ پہلی انٹر ڈویژن پنجاب اوپن باکسنگ چیمپئن شپ پاکستان میں باکسنگ کے روشن مستقبل کی جانب پہلا قدم ہے، انشاء اللہ بہت جلد ہم عالمی سطح کے باکسرز پیدا کریں گے، چیمپئن شپ میں خواتین باکسرز بھی حصہ لے رہی ہیں جو خوش آئند ہے، نوجوانوں کو سپورٹس کی بہترین سہولتیں فراہم کررہے ہیں، نوجوان باکسرز کی حوصلہ افزائی کیلئے بین الاقوامی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کو بھی چیمپئن شپ میں مدعو کیا ہے، عامر خان اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کے جمنیزیم ہال میں پہلی انٹر ڈویژن پنجاب اوپن باکسنگ چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر خوبصورت ثقافتی شو بھی پیش کیا گیا جس میں فنکاروں نے چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور قلاش کی ثقافت کو اجاگر کیا ، کھلاڑیوں نے مارچ پاسٹ کیا، قبل ازیں مہمان خصوصی سیکرٹر ی سپورٹس پنجاب محمد عامر جان کا جمنیزیم ہال میں آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا،

ننھے بچوں نے ان کو گلدستے پیش کئے، ہال میں موجود شائقین اور باکسرز نے تالیاں بجا کر ان کو خوش آمدید کہا، اس موقع پرڈائریکٹر سپورٹس محمد انیس شیخ، ڈائریکٹر ایڈمن جاوید چوہان،ڈپٹی ڈائریکٹر طارق وٹو، حفیظ بھٹی، صدرپاکستان باکسنگ فیڈریشن خالد محمود،پنجاب باکسنگ ایسوسی ایشن کے عہدیداران شرجیل بٹ، طارق گجر، پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ادریس حیدر خواجہ،ڈویژنل و ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسران پی آر او عبدالرئوف،ارشد جاوید قریشی ،سکولوں اور کالجز کے طلبہ کی بڑی تعداد موجود تھی، سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ باکسنگ کے میدان میں ہمارے پاس بہت باصلاحیت باکسرز موجود ہیں جن کی صلاحیتوں کو سامنے لانے اور باکسنگ کے فروغ کیلئے پہلی انٹر ڈویژن پنجاب اوپن باکسنگ چیمپئن شپ کا انعقاد کیاگیا ہے، ہمیں خوشی ہے کہ نوجوان باکسرز جوش و خروش سے اس میں حصہ لے رہے ہیں

ٹرائلز کے دوارن نوجوان باکسرز کا جذبہ دیدنی تھا، سپورٹس بورڈ پنجاب نے باکسرز کو عالمی معیار کی سہولتیں فراہم کی ہیں، عالمی معیار کا باکسنگ رنگ لگایا گیا ہے تاکہ نوجوان باکسرز کے تجربے میں اضافہ ہو، نوجوان باکسرز کو تربیت کے لئے 9ڈویژنز میں عالمی معیار کے باکسنگ رنگ قائم کئے جارہے ہیں، سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے مزید کہا کہ باکسنگ اور اولمپک ایسوسی ایشنز کا ہمیں تعاون حاصل ہے، چیمپئن شپ کے لئے پنجاب باکسنگ ایسوسی ایشن سے مل کر ایونٹ منعقد کیا جارہا ہے جس سے باکسنگ کے کھیل کو فروغ ملے گا،اس موقع پر سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے چیمپئن شپ کی ٹرافی کی رونمائی بھی کی۔

افتتاحی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور قومی ترانہ پیش کیا گیا،تقریب میں فنکاروں نے چاروں صوبوں، آزادکشمیر اور قلاش کی کلچرل پرفارمنس پیش کی، ہال کو خوبصورت اور رنگ برنگی قمقموں سے سجایا گیا تھا، ہال شائقین اور باکسرز سے کچھا کھچ بھرا ہوا تھا۔ چیمپئن شپ میں پنجاب بھر کے باکسرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

error: Content is protected !!