انٹرورسٹی چیمپئن شپ: یوسی پی نے 170 یونیورسٹیز کو پیچھے چھوڑ دیا

لاہور: (سپورٹس لنک رپورٹ) یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب نے تعلیم کیساتھ کھیلوں میں بھی سب سے آگے ہونے کی روایت برقرار رکھی۔ انٹرورسٹی چیمپئن شپ میں 170 یونیورسٹیز کو پیچھے چھوڑ کر لگاتار ساتویں بار پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔تعلیم ہویا کھیل کا میدان، یو سی پی نے ہر شعبے میں برتری ثابت کر دی۔ 2017-18ء کی انٹرورسٹی چیمپئن شپ میں یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کے ایتھلیٹس چھائے رہے۔ 170 یونیورسٹیز کو پیچھے چھوڑ کر مسلسل ساتویں سال پہلی پوزیشن حاصل کی۔کھلاڑی چیمپئن شپ میں کامیابی پر نہ صرف خوش ہیں بلکہ یو سی پی میں ملنے والی سہولیات کے بھی معترف ہیں۔ایونٹ میں یو سی پی نے ایتھلیٹکس، باڈی بلڈنگ اور باکسنگ سمیت 31 کھیلوں میں چار ہزار نو پوائنٹس حاصل کیے۔ پنجاب یونیورسٹی کا 2631 پوائنٹس کیساتھ دوسرا نمبر رہا۔ڈائریکٹر سپورٹس یو سی پی محمد ارشد ستار کا کہنا ہے کہ ماضی میں پنجاب یونیورسٹی کھیل کے مقابلوں میں سب سے آگے تھی، یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب نے ان کی برتری ختم کی۔کھیلوں کا قومی میدان ہو یا عالمی سرکٹ، قومی کرکٹر حسین طلعت، فہیم اشرف، گولڈ میڈلسٹ پہلوان انعام بٹ، طیب، محمد بلال اور باڈی بلڈر سلمان یو سی پی اور ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے فتح کے جھنڈے بلند کر چکے ہیں۔ اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے یونیورسٹی آف دی پنجاب نے انٹرورسٹی چیمپئن شپ میں برتری کی دھاک برقرا رکھی ہے۔

error: Content is protected !!