کیلیفورنیا سائیکلنگ ایونٹ کولمبیا نے جیت لیا

کیلیفورنیا (سپورٹس لنک رپورٹ) کیلیفورنیا سائیکلنگ چیمپئن شپ کا پانچواں مرحلہ کولمبیا کے سائیکلسٹ فرنینڈو نے جیت لیا ہے۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے خوبصورت سائیکلنگ ٹریک پر دنیا بھر کے رائیڈر اِن ایکشن ہوئے۔پانچویں مرحلے میں دلچسپ مقابلے ہوئے، شرکا نے جیت کیلئے خوب جان لگائی، ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش میں کچھ سائیکلسٹ حادثے کا شکار بھی ہو گئے۔کولمبیا کے رائیڈر فرنینڈو نے زبردست پرفارمنس کا مظاہرہ کیا، انہوں نے مقررہ فاصلہ کم ترین وقت میں طے کر کے پانچواں راؤنڈ اپنے نام کر لیا۔

error: Content is protected !!