اٹالین اوپن ،نڈال جیت گئے،،ماریہ کو سیمی فائنل میں شکست


روم (سپورٹس لنک رپورٹ)عالمی نمبر 2 اور اسپین کے ٹینس اسٹار رافیل نڈال نے اٹالین اوپن ٹینس میں فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے مینز سنگلز کے سیمی فائنل میں سابق عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکوچ کو شکست دے دی جبکہ خواتین کے مقابلوں میں ماریا شراپوا کو بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔مینز سنگلز کے پہلے سیمی فائنل میں نڈال نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جوکووچ کو اسٹریٹ سیٹ میں 7-6 اور 6-3 سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی۔خواتین کے سیمی فائنل میں رومانیہ کی سیمونا ہیلپ نے روسی اسٹار ماریا شراپوا کو 4-6، 6-1 اور 6-4 سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔یاد رہے کہ گزشتہ برس اٹالین اوپن کے فائنل میں نوواک جوکووچ کو جرمن کھلاڑی الیگزینڈر زیوریف نے شکست دے کر چمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا تھا۔جرمنی کے نوجوان کھلاڑی نے اس وقت کے عالمی نمبر 2 جوکووچ کو اٹالین اوپن کے فائنل میں 4-6، 3-6 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا تھا۔انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کی جانب سے رواں ہفتے کے آغاز میں جاری تازہ ترین اے ٹی پی اور ڈبلیو ٹی اے درجہ بندی میں راجر فیڈرر نے اپنے حریف رافیل نڈال کو پہلی پوزیشن سے محروم کر کے ایک مرتبہ پھر عالمی نمبر ایک بننے کا اعزاز حاصل کر لیا تھا۔

آئی ٹی ایف نے میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے بعد تازہ ترین اے ٹی پی اور ڈبلیو ٹی اے رینکنگ جاری کر دی جس کے تحت مینز میں سوئس اسٹار راجر فیڈرر نے ایک درجہ ترقی پا کر نڈال سے ٹاپ پوزیشن چھین لی۔نئی رینکنگ میں نڈال تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں جبکہ جرمن کھلاڑی اور میڈرڈ اوپن کے چیمپیئن الیگزینڈر زیوریف تیسرے، گریگور دمتروف چوتھے، مارلن سیلس پانچویں اور جان مارٹن ڈیل پوٹرو چھٹے نمبر پر برقرار ہیں۔کیون اینڈرسن ایک سیڑھی چڑھ کر ساتویں نمبر پر آ گئے جبکہ سیم کیوری، باٹسٹا ایگٹ، جیک ساک اور ڈائیگو ایک، ایک اور لیوکاس پاؤلی دو درجے ترقی کے ساتھ بالترتیب 12ویں، 13ویں، 14ویں، 15 اور 16ویں نمبر پر آ گئے۔سابق عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ 6 درجے تنزلی کے بعد 18ویں نمبر پر چلے گئے جو ان کی 2006 کے بعد سے سب سے بدترین رینکنگ ہے جبکہ کائل ایڈمونڈ تین سیڑھیاں چڑھ کر 19ویں اور ہیون چنگ ایک درجہ ترقی پا کر 20ویں نمبر پر آ گئے۔

error: Content is protected !!