زواری رمضان کپ،کشمیر کنگز نے اپنے دو میچ جیت لئے

ملتان (سپورٹس لنک رپورٹ)کشمیر کنگز کی ٹیم نے زواری رمضان کپ میں اپنے پول کے 2 میچ جیت کر کواٹر فائنل کی راھیں ہموار کر لی اتور کی شپ تیسرے میچ میںSCC کے خلاف پینجا آزمائی کے لیئے میدان میں اترے گی پہلے میچ میں کپتان اقبال اکرم کی 35 رنز کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت کشمیر کنگز 120 کا مجموعہ دینے میں کامیاب رہی اور کشمیر کنگز کے تمام باؤلرز نے بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے علی ترین کی ٹیم کو دلچسپ مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دے دی. کشمیر کنگز کی جانب سے حسیب امجد نے 3 فرحان بلال سرور عبدالمتین نے 2 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور ترین اکیڈمی 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 116 رنز بنا سکی جبکہ دوسرے میچ میں ایک مرتبہ پھر کشمیر کنگز کی ٹیم 127 رنز بنا سکی اور آل آؤٹ ہو گئی کشمیر کنگز کی جانب سے راجہ مدثر اعجاز نے 37 اور یاسر نے 31 رنز بنائے باؤلنگ میں اسماعیل نے 3 جبکہ بلال سرور حسیب امجد اور ریاض نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جسکی بدولت Aw کی ٹیم 110 رنز بنا سکی مقررہ 20 اورز میں.کشمیر کنگز کی جانب سے تین کھلاڑیوں کو ڈبیو کروایا گیا جس میں مدثر اعجاز نوید ملک اور فرحان شامل ہیں ۔
دونوں میچ اوس/ شبنم زیادہ ہونے کی وجہ سے کم ٹوٹل کے باوجود دلچسپ مراحل میں داخل ہوئے اور بالآخر کشمیر کنگز نے فتح کا تاج اپنے سر سجایا میچ سے پہلے پاکستان اور کشمیر کے قومی ترانہ بجایا گیا افتتاحی تقریب کشمیر کنگز کے چیئرمین نثار احمد شائق صوبہ جنوبی پنجاب محاذ کے نائب صدر و ممبر اسمبلی طاھر اقبال سینئر صحافی بشیر عثمانی سمیت دیگر مہمان شریک ہوئے رمضان کپ کے آرگنائزر اختر زورای اور انتظامیہ نے کشمیر کنگز کا گراؤنڈ پہنچبے پر پرتقبال استقبال کیا اور مہمانوں کو ہار پہنا کر گراؤنڈ لے گئے اور رمضان کپ کا افتتاح کروایا جس پر چئیرمین نثار احمد شائق نے رمضان کپ انتظامیہ اور خصوصی طور پر اختر زورای کا شکریہ ادا کیا اور اتنا بڑا ایونٹ منعقد کروانے اور بہترین طریقے سے آرگنائز کرنے پر مبارکباد پیش کیچئیرمین کشمیر کنگز نثار احمد شائق نے کشمیر کنگز جیت پر خوشی کا اظہار کیا اور تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد اور حوصلہ افزائی کی.
error: Content is protected !!