ٹیسٹ میچوں میں انگلینڈ کا پلڑا بھاری

لندن (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان اور انگلینڈ کے مابین اب تک ہونیوالے ٹیسٹ میچز میں جیت کے حوالے سے انگلینڈ کی ٹیم کا پلڑا بھاری ہے۔دونوں ٹیموں کے مابین81 ٹیسٹ میچز کھیلے گئے جس میں سے پاکستان نے 20ٹیسٹ میچز جیتے 24ہارے اور 37ڈرا ہوئے ۔ انگلینڈ کی سر زمین پر دونوں ٹیموں کے مابین 51میچز کھیلے گئے جس میں سے پاکستان نے 11میچز جیتے ،22ہارے اور 18ڈرا ہوئے ۔ یو اے ای میں ہونے والے میچز میں پاکستان ٹیم کا پلڑا بھاری رہا۔ وہاں پر دونوں ٹیموں کے مابین 6 میچز ہوئے جس میں پاکستان نے پانچ میچ جیتے اور ایک ڈراہوا ۔

error: Content is protected !!