محمد صلاح کی عالمی کپ میں شرکت مشکوک

کیو: (سپورٹس لنک رپورٹ) چیمپئنز لیگ کے فائنل میں انجر ی کا شکار ہونے والےلیورپول کے مصری اسٹرائیکر محمد صلاح کی ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک ہوگئی۔رئیل میڈرڈ کیخلاف میچ میں مخالف کھلاڑی کی ٹکر سے کندھے کی انجری کا شکار ہونے والے محمد صلاح کے فیفا ورلڈ کپ کے مستقبل پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا، انگلش کلب کے منیجر جورگن کلوپ کے مطابق صلاح کندھے میں چوٹ آجانے کے سبب شاید آئندہ ماہ روس میں شیڈول ورلڈکپ میں بھی شرکت نہ کر سکیں۔کلوپ نے مزید بتایا کہ ان کی انجری شدید نوعیت کی ہے، ہم نے فائنل میں نہ صرف بہت اہم کھلاڑی کھویا بلکہ اب مصر کو بھی ورلڈکپ میں اپنے قیمتی پلیئر کا ساتھ میسر نہیں ہوپائے گا، مجھے امید ہے کہ شاید ایسا نہ ہو۔

error: Content is protected !!