پاکستان سپیشل سوئمرز کاتربیتی کیمپ جاری

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)۔سپورٹس بورڈ پنجاب کے تعاون سے سپیشل سوئمرز کاتربیتی کیمپ سٹیٹ آف دی آرٹ پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس میںجاری ہے ،جمعہ کے روز سوئمرز نے پریکٹس کی، تربیتی کیمپ مارچ 2019میں دبئی میں ہونے والی سپیشل اولمپکس ورلڈسمر گیمز کی تیاری کیلئے لگایا گیا ہے، سپورٹس بورڈ پنجاب کے کوچز بوائز اور گرلز کو تربیت دے رہے ہیں،کوچز نے سوئمرز کو تیراکی کی تکینک سے آگاہی دی، واضح رہے کہ پاکستان کا دستہ سپیشل اولمپک پاکستان کے بینر تلے سپیشل اولمپک ورلڈ سمر گیمز میں بھی حصہ لے گا۔

error: Content is protected !!