عالمی کپ فٹبال،وارم اپ میچ میں سعودی عرب کو شکست

ماسکو(سپورٹس لنک رپورٹ)فٹبال ورلڈ کپ وارم اپ میچز میں کروشیا نے سینی گال کو 2-1،ایران نے لیتھوانیاکو 1-0،سوئٹزر لینڈ نے جاپان کو 2-0،جرمنی نے سعودی عرب کو 2-1سے ہرادیا،پولینڈ اور چلی کا میچ 2-2گول سے برابر رہاجبکہ مراکش اور ایسٹونیا کا میچ منسوخ کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کروشیا کے شہر اوسیجک میں کھیلے جانیوالے میچ میں میزبان ٹیم نے سینی گال کو ایک کے مقابلے میں 2گول سے شکست دی ۔میچ کا پہلا گول سینی گال کے اسماعیلا سار نے کھیل کے 48ویں منٹ میں کیا ۔کروشیاکے ایوان پیریسک نے 63منٹ میں گول کرکے میچ برابر کردیاجبکہ اینڈرج کرامارک نے 78ویں منٹ دوسرا گول کرکے کروشیاکو فتح دلا دی ۔ماسکو میں کھیلے گئے میچ میں ایران نے لیتھوانیا کو ایک صفرسے مات دے دی ،میچ کا واحد گول سردار ازمون نے کھیل کے 88ویں منٹ میں کیا۔لوگانومیں کھیلے گئے میچ میں میزبان سوئٹزر لینڈ نے جاپان کو 2-0سےشکست دے دی ،ریکارڈو روڈری گوئز نے 42ویں اورحارث سیفیروک نے 82ویں منٹ میں گول داغے۔لیورکوسن میں کھیلے گئے میچ میں دفاعی چیمپئن جرمنی نے سعودی عرب کو 2-0سے ہرایا۔جرمنی کے ٹیمو ورنر نے 8ویں اور عمر ہاساوی نے 43ویں منٹ میں گول کئے ،سعودی عرب کی طر ف سے واحد گول تاثیرالجاسم نے کھیل کے 84ویں منٹ میں کیا۔پوزنان میں کھیلے گئے میچ میں میزبان پولینڈ اور چلی کا میچ 2-2گول سے برابر رہا۔پولینڈ نے پہلے ہاف میں 2گول داغے ،رابرٹ لیوانڈوسکی نے 30ویں منٹ اورپیوٹر زلنسکی نے 34ویں منٹ میں گیندکو جال میں پھینکا ،4منٹ بعدہی چلی کے ڈیاگو والدس کونٹری راس نے گول کرکے پولیند کی برتری کم کردی جبکہ مائیکو البورنوز نے 56ویں منٹ میں گو ل کرکے مقابلہ برابر کردیا اور یہی میچ کا حتمی سکور بھی رہا ۔ٹال ان میں شیڈول میزبان ایسٹونیا اور مراکش کا میچ منسوخ کردیاگیا اور دونوں ٹیموں نے ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے ماسکو روانگی کی تیاریاں شروع کردیں۔

error: Content is protected !!