متبادل کھلاڑی کھیلنے سے انکار،کروشین پلیئرکو وطن واپس بھیج دیا گیا


ماسکو(سپورٹس لنک رپورٹ) نائیجیریا کیخلاف ورلڈ کپ میچ میں بطور متبادل پلیئر کھیلنے سے انکار پر کروشیا کے فارورڈ نیکولا کالینیک کو گھر بھیج دیا گیا۔ ان کی جگہ کسی دوسرے کھلاڑی کو طلب نہیں کیا گیا جس کے باعث میگا ایونٹ میں ٹیم انتظامیہ کو 22 کھلاڑیوں پر انحصار کرنا پڑے گا۔ نیکولا کالینیک کے مطابق انہوں نے کمر میں انجری کے باعث میدان پر اترنے سے معذرت کی۔کوچ زلاٹکو ڈالچ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اچانک کمر کی تکلیف کا بہانہ بنایا جبکہ ورلڈ کپ میں انہیں کھلاڑیوں کو فٹ اور کھیل کیلئے تیار رکھنے کی ضرورت ہے ۔

error: Content is protected !!