رونالڈو کا گول،،مراکش کو شکست

ماسکو(سپورٹس لنک رپورٹ) فٹ بال ورلڈ کپ کے گروپ بی کے میچ میں اسٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کے گول کی بدولت پرتگال نے مراکش کو 1-0 سے ہرادیا۔ریال میڈرڈ اسٹار نے پہلے ہاف کے چوتھے منٹ میں گول اسکور کیا اور اپنی ٹیم کو برتری دلوادی۔مراکش کی جانب سے پرتگال کا اسکور برابر کرنے کی بھرپور کوشش کی گئی تاہم یورپی ٹیم نے اسے گول کرنے سے باز رکھا۔فتح کے بعد پرتگال اپنے گروپ پر پہلی پوزیشن میں آگئی ہے جبکہ مراکش کو دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔رونالڈو کا یہ ٹورنامنٹ میں چوتھا گول تھا۔ اسپین کے خلاف انہوں نے ہیٹ ٹرک اسکور کی تھی۔اب بین الاقوامی میچوں کے دوران سب سے زیادہ گول اسکور کرنے والی فہرست میں رونالڈو صرف ایران کے علی دائی سے پیچھے ہیں۔پرتگال کا اگلہ میچ 25 جون کو ایران کے خلاف ہوگا جبکہ مراکش کی ٹیم اسپین کے خلاف مدمقابل ہوگی۔

error: Content is protected !!