کویتی فٹبالر دوحہ میں گرفتار

دوحہ(سپورٹس لنک رپورٹ)قطر کے سکیورٹی حکام نے دوحہ کے حمد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کویت کی قومی فٹ بال ٹیم کے سابق گول کیپر نواف خالد الخالدی کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتار کر لیا گیا۔ ٹوئٹر پر پوسٹ کئے گئے ایک ویڈیو پیغام میں خالدی نے کہا کہ ان کا موبائل فون اور دیگر الیکٹرانک ڈیوائسز ضبط کرلی گئی ہیں۔ خالدی کے وکیل حسین الاصفور نے کہا کہ نواف کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں ۔ہوائی اڈے پر جو کچھ ہوا ہے ،اس سے ان کی شہرت کو نقصا ن پہنچا ہے ،انھوں نے قطر میں ٹریفک قوانین کی کبھی خلاف ورزی نہیں کی۔

error: Content is protected !!