انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان واحد ٹی ٹوئنٹی میچ کل کھیلا جائیگا


برمنگھم (سپورٹس لنک رپورٹ)انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان واحد بین الاقوامی ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ کل بدھ کو برمنگھم میں کھیلا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان واحد بین الاقوامی ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ کل بدھ کو برمنگھم میں کھیلا جائیگااس سے قبل میزبان ٹیم نے آسٹریلیا کو پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کیا۔انگلینڈ نے پہلے میچ میں آسٹریلیا کو 3وکٹوں سے شکست دی۔دوسرے میچ میں انگلینڈ نے کینگروز کو 38رنز سے شکست دی، تیسرے میچ میں انگلینڈ نے نہ صرف آسٹریلیا کو بڑے مارجن 242رنز سے شکست دی بلکہ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں آسٹریلیا کیلئے سب سے بڑا مجموعہ ترتیب دیا اور پانچ میچوں کی سیریز کے چوتھے میچ میں میزبان ٹیم نے کینگروز کو 6وکٹوں سے شکست دی جبکہ پانچویں میچ میں ایک وکٹ سے شکست دیکر پانچ میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کر دیا۔

error: Content is protected !!