لائنل میسی نے گولوں کی سنچری مکمل کرلی

سینٹ پیٹرز برگ(سپورٹس لنک رپورٹ)فیفا ورلڈ کپ کے اہم ترین گروپ میچ میں نائیجیریا کو دو،ایک سے مات دے کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے والی ٹیم ارجنٹائن لگاتار چوتھی مرتبہ اس اعزاز کی مالک بنی جسے دو ہزار دو میں پہلے مرحلے سے گھر واپسی کیلئے سامان باندھنا پڑا تھا۔لائنل میسی نے رواں ورلڈ کپ میں 100واں گول کرنے کے بعد اس بات کا اعتراف کیا کہ انہیں کامیابی کیلئے بڑی مشکل ہوئی،بہت کچھ داؤ پر لگا ہوا تھا لہٰذا جیت کے بعد اطمینان حاصل ہوا،اگرچہ اب تمام پلیئرز کیلئے اطمینان کا لمحہ ہے لیکن انہیں قطعی توقع نہیں تھی کہ اتنی زیادہ مشکل کا سامنا رہے گا۔ لائنل میسی اپنے اس گول کی بدولت ڈیگو میراڈونا اور گبرائیل بٹسٹوٹا کے بعد تین ورلڈ کپ ایڈیشنز میں گول کرنے والے ارجنٹائن کے تیسرے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔

error: Content is protected !!