کینیڈین ٹی ٹونٹی کھیلنے والے سلمان نذر کا سپورٹس بورڈ پنجاب کو خراج تحسین

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)کینیڈین گلوبل ٹی 20ایونٹ میں شرکت کرنے والے ملتان کے نوجوان کرکٹر سلمان نذر نے سپورٹس بورڈ پنجاب کو کرکٹ کوچنگ اکیڈمی میں بہترین تربیت دینے پر خراج تحسین پیش کیا ہے، اپنے ویڈیو بیان میں سلمان نذر نے کہا کہ لیجنڈ کرکٹر ظہیر عباس کی نگرانی میں ملتان میں کرکٹ کوچنگ اکیڈمی میں میرے ٹیلنٹ کو پالش کیا گیا جس کی بدولت آج میں کینیڈین گلوبل ٹی 20ایونٹ میں حصہ لے رہا ہوں۔سلمان نذر نے تربیت کا بہترین موقع فراہم کرنے پر سپورٹس بورڈپنجاب کا شکریہ ادا کیا۔سلمان نذر نے مزیدکہا کہ ملتان کرکٹ کوچنگ اکیڈمی کے کوچ کلیم اﷲ فاروقی کا بھی شکرگزار ہوں جنہوں نے میری رہنمائی کی۔

error: Content is protected !!