بروک لیسنر کی ڈبلیو ڈبلیو ای میں واپسی کب متوقع؟

نیویارک (سپورٹس لنک رپورٹ)بروک لیسنر ڈبلیو ڈبلیو ای کے مقبول ترین ریسلرز میں سے ایک ہیں اور صرف ایک کشتی کا حصہ بننے پر 6 لاکھ 37 ہزار ڈالرز (7 کروڑ پاکستانی روپے کے قریب) کما لیتے ہیں۔مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ ڈبلیو ڈبلیو ای یونیورسل چیمپئن ہونے کے باوجود وہ بہت کم ہی کسی ایونٹ کا حصہ بنتے ہوئے نظر آتے ہیں اور ایسا 2017 میں ریسل مینیا 33 میں ان کے چیمپئن بننے کے بعد سے ہورہا ہے۔آخری بار وہ اپریل میں سعودی عرب میں ہونے والے ایونٹ گریٹیسٹ رائل رمبل میں ان ایکشن نظر آئے تھے اور توقع کی جارہی تھی کہ رواں سال ڈبلیو ڈبلیو ای کے دوسرے بڑے ایونٹ سمرسلیم میں ایک بار پھر چیمپئن شپ کا دفاع کریں گے۔مگر اب رپورٹ سامنے آئی ہے کہ بروک لینسر ممکنہ طور پر سمرسلیم میں بھی ان ایکشن نہیں ہوں گے۔رپورٹ کے مطابق بروک لیسنر کی کئی ماہ تک ڈبلیو ڈبلیو ای میں واپسی کا امکان ہی نہیں۔2012 میں ڈبلیو ڈبلیو ای میں واپس آنے کے بعد سے بروک لیسنر پارٹ ٹائم ریسلر کے طور پر کام کررہے ہیں، اور اکثر ایونٹس سے بطور چیمپئن ان کی عدم حاضری پر پرستاروں کی جانب سے شدید تنقید بھی کی جاتی ہے۔سمر سلیم 19 اگست کو شیڈول ہے اور رپورٹ کو مانا جائے تو ایسا لگتا ہے کہ اس شو میں بھی ایک بار پھر چیمپئن کے بغیر ہی گزارا کرنا پڑے گا۔بروک لینسر کی اس غیرحاضری کی وجہ یہ بتائی جارہی ہے کہ وہ ڈبلیو ڈبلیو ای نے ان سے چند مقابلوں کا ہی معاہدہ کیا ہے اور وہ ریسلر کی خدمات کو کسی اور موقع پر استعمال کرنا چاہتے ہیں۔بروک لیسنر کی جانب سے گزشتہ دنوں ایک بار پھر یو ایف سی میں مکسڈ مارشل آرٹ مقابلوں کا حصہ بننے کا عندیہ دیا گیا تھا۔تاہم یو ایف سی کا حصہ بننے کے لیے بروک لیسنر کو ڈرگ ٹیسٹ کا حصہ بننا ہوگا جس میں وہ 2016 میں ناکام رہنے کے بعد معطل کیے گئے تھے۔

error: Content is protected !!