انگرو فوڈز ٹینس چیمپیئن شپ اسلام آباد میں شروع ہوگئی

اسلام آباد (نواز گوھر ) انگرو فوڈز ٹینس چیمپیئن شپ اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں شروع ہوگئی، چیمپین شپ کا افتتاح سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل حسن بیگ نے کیا، اس موقع پر سابق ڈیوس کپ کوچ فضل سبحان، قومی ٹینس کوچ معین شاہ کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، گذشتہ روز کھیلے گئے میچز میں سعاد عرفان نے طارق عباسی کو 6-4 اور 7-5 سے، قاسم علی نے ذوالقرنین فیاض کو 6-1 اور 6-1 سے حسنین نے زید نثارکو 6-2 اور 6-2 سے خورشید عباسی نے پویان کو 6-2 اور 6-1 سے، شہریار نے سلیم عباسی کو 6-1 اور 6-0 سے شکست دے کر اگلے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے جبکہ موسی چوہدری نے فراز گل کے خلاف، ساجد بخت نے کرنل عابد کے خلاف اور حسن عبداللہ نے سعاد ابجد کے خلاف واک اوورز حاصل کر اگلے مرحلے میں پہنچ گئے، ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کامران خلیل نے بتایاکہ چیمپیئن شپ میں سو سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، اور چیمپین شپ میں مینز سنگلز، مینز ڈبلز، خواتین سنگلز، بوائز اینڈ گرلز سنگلز انڈر- 18 ، انڈر- 14، انڈر- 10، سنیئرڈبلز پلس 45 اور سنیئرڈبلز پلس 60 کے مقابلے منعقد ہورہے ہیں ، چیمپین شپ 7 جولائی تک جاری رہے گی اور چیمپیئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے، چیمپین شپ کے پری کوارٹر 4 جولائی کو، کوارٹر فائنل 5 جولائی ، سیمی فائنل 6 جولائی جبکہ فائنل 7 جولائی کو کھیلے جائیں گے

error: Content is protected !!