روس کے گول کیپر نے پنلٹی ککس روکنے کی پریکٹس شروع کردی

سوچی (سپورٹس  لنک رپورٹ )فٹبال ورلڈکپ کی میزبان ٹیم روس کے گول کیپر ایگور ایکنفو نے پنلٹی ککس روکنے کی خصوصی پریکٹس شروع کردی ۔انہوں نے پرتگال کیخلاف پری کوارٹر فائنل میچ میں بھی 2پنلٹی ککس روک کراپنی ٹیم کی کوارٹرفائنل میں رسائی کو ممکن بنایاتھا،اب 7جولائی کو کوارٹرفائنل میں روس کو کروشیا کا چیلنج درپیش ہے اور روسی ٹیم انتظامیہ نے ناک آؤٹ مرحلے میں پنلٹی ککس کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے گول کیپر کو خصوصی پریکٹس شروع کروا دی ہے ،گزشتہ روز پریکٹس کے دوران ایگور ایکنفو نے کئی ککس ڈائیو کرکے روک لیں۔

error: Content is protected !!