نیشنل بنک کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز کل سے

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ)کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام نیشنل بنک آف پاکستان کے اشتراک سے آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر 13واں نیشنل بنک کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز کل مورخہ 7جولائی 2018 ؁ء بروز ہفتہ شام 7:30پر ہوگا،ٹورنامنٹ کا افتتاح ڈپٹی کمشنر ساؤتھ سید صلاح الدین احمد کرینگے ۔ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ دفاعی چمپئن باؤنس کلب اور کراچی کولٹس کے مابین جبکہ دوسرا میچ 9بجے شب نشتر کلب اور کلفٹن کروز ر کے مابین کھیلا جائیگا ،دریں اثناء ٹورنامنٹ کے ڈراز نیشنل بنک کے نمائندے عظمت اللہ خان کی موجودگی میں نکالے گئے اس موقع پر عبدالناصر ،آغا محمد رضا ،فواد امجد ،عامر غیاث اور دیگر موجود تھے ۔منتظم اعلیٰ غلام محمد خان کے اعلامیہ کے مطابق ٹورنامنٹ میں شہر کی ممتاز و معروف 12ٹیمیں حصہ لیں گی ٹیموں کو 2گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے اور لیگ کی بنیاد پر مقابلے ہونگے اور دونوں گروپس کی 2-2ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کریں گی سیمی فائنل مقابلے22اور فائنل مقابلہ 23جولائی کو کھیلا جائیگا ،گروپ Aمیں باؤنس کلب ،نیبر ہڈ کلب، اومیگا کلب ،ون یونٹ کلب ،کراچی کولٹس کلب اور عثمان کلب جبکہ گروپ Bمیں نشتر کلب ،آرام باغ کلب ،عسکری الفا کلب ،ملیر ٹورجن کلب ،کلفٹن کروزر کلب اور کراچی یوتھ کلب شامل ہیں ۔

error: Content is protected !!