ثانیہ مرزا کی نئی تصا ویر سما جی میڈ یا کا ٹا پ ٹر ینڈ بن گئیں

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) بھارتی ٹینس سٹار اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل رانڈر شعیب ملکی اہلیہ ثانیہ مرزا جن کو پاکستانیوں کی بھابھی بھی کہا جاتا ہے آئے دنوں اپنی تصاویر اور پیغامات کی وجہ سے خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں۔اب کی بار ایک مرتبہ پھر ثانیہ مرزا نے اپنے مداحوں کیلئے ایسی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی کہ دیکھ کر دیں کہ دیکھ کر پاکستانی بے اختیار کہہ اٹھے واہ بھابھی بہت پیاری لگ رہی ہیں۔خیال رہے کہ ثانیہ مرزا امید سے ہیں جس کی وجہ سے وہ ٹینس کے میدان میں بھی دکھائی نہیں دے رہی۔ ثا نیہ مرزا کی نئی تصا ویر نے سما جی میڈ یا پر بھی ٹر ینڈ کر تی رہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں ثانیہ مرزا نے نیلے اور سرخ رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے جس میں وہ کافی پرکشش اور خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں۔ تصاویر دیکھنے کے بعد ان کے مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے اور مختلف قسم کے کمنٹس بھی دیئے جارہے ہیں۔

error: Content is protected !!