پاکستان سپر لیگ،تین سالوں میں ویلیو تین ارب ہو گئی،بین الاقوامی سروے


اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)ایک انٹرنیشنل فرم کے سروے کے مطابق پی ایس ایل کی ویلیو تین سال میں تین ارب روپے ہوچکی ہے۔ اکیڈمیوں اور گرائونڈز کے انفرا اسٹرکچر پر کام ہورہا ہے۔ پنڈی اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا بھی پلان ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم میں ڈیڑ ھ ارب روپے کی لاگت سے ترقیاتی کام ہورہا ہے۔ نجم سیٹھی نے کے مطابق ڈومیسٹک میں گیندوں کی کوالٹی کو بہتر بنایا گیا ہے۔ کھلاڑیوں کی فیسوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ مجھے جو ریجن یا ڈسٹرکٹ خطوط لکھ رہے ہیں ان کا جواب دے دیا گیا ہے۔ اکثر پر کارروائی ہورہی ہے۔

error: Content is protected !!