برطانوی باکسر انتھونی جوشوا ہیوی ویٹ بیلٹ کے دفاع کیلئے پرجوش


لندن (سپورٹس لنک رپورٹ) برطانوی باکسر انتھونی جوشوا روسی حریف کے خلاف ہیوی ویٹ بیلٹ کا دفاع کرنے کے لیے پرجوش ہیں، دونوں نے مقابلے سے قبل اپنا وزن کرایا اور خوشگوار موڈ میں نظر آئے۔باکسنگ رِنگ کا ایک اور تگڑا مقابلہ انتھونی جوشوا اور الیگزینڈر پوویٹکن کے درمیان ہو گا۔ بائیس ستمبر کو ومبلے اسٹیڈیم میں زور کا جوڑ دیکھنے کیلئے باکسنگ دیوانے ابھی سے منتظر ہیں اور ان میں بے چینی بڑھنے لگی ہے۔برطانوی اور روسی باکسرز نے مقابلے سے قبل اپنا وزن کرایا، جوش دکھایا اور دونوں نے اپنی اپنی جیت کا دعوی بھی کیا۔ اٹھائیس سالہ انتھونی جوشوا ڈبلیو، آئی بی ایف اور ڈبلیو بی او ہیوی ویٹ ٹائٹل رواں سال کارڈیف میں کیوی فائٹر جوزف پارکر کے خلاف جیتے، روسی حریف کے خلاف اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔ عمر میں ان سے دس سال بڑے الیگزینڈر پوویکٹِن کو اپنے تجربے پر مان ہے۔ بڑے مقابلے کیلئے دونوں کی تیاریاں عروج پر ہیں، ویٹ سیشن اور اس کے بعد دونوں باکسرز خوشگوار موڈ میں نظر آئے۔

error: Content is protected !!