سعید انور جیسے بڑے بیٹسمین کا ریکارڈ توڑنا اعزاز،فخرزمان

بلاوایو(سپورٹس لنک رپورٹ) زمبابوے کے خلاف سیریز میں رنز کے ڈھیر اور خاص طور پر چوتھے ون ڈے میں عہد ساز اننگز کھیلنے والے فخر زمان کہتے ہیں کہ سنچری کا پلان کرکے آیا تھا مگر 200 کا سوچا نہیں تھا۔  لیفٹ ہینڈڈ اوپننگ بیٹسمین کا مزید کہنا تھا کہ جب کرکٹ شروع کی تو صرف ایک انٹرنیشنل میچ کھیلنے کا سوچا تھا۔ سعید انور جیسے بڑے کرکٹر کا ریکارڈ توڑنا اعزاز کی بات ہے، کرکٹ شروع کی تو کبھی خیال میں نہیں تھا کہ یہ اعزاز میرے حصے میں آجائے گا۔ بیٹنگ کے دوران امام الحق نے اچھا ساتھ دیا، ریکارڈ بنانے پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔ ریکارڈ ساز اننگز اپنے دوستوں اور این سی اےا سٹاف کے نام کرتا ہوں۔ دوسری جانب سنچری میکر امام الحق کا کہنا تھا کہ فخر کو چند میچوں کے بعد وہ ریکارڈ مل گیا جس میں کرکٹرز کو سالوں لگ جاتے ہیں، فخر زمان پاکستان کا ایسا ٹیلنٹ ہے جو ورلڈکپ میں جیت دلا سکتا۔

error: Content is protected !!