فخر زمان نے ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

بولاوائیو(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان کے اوپننگ بلے باز فخر زمان ویسٹ انڈیز کے سابق مایہ ناز کھلاڑی سر ویوین رچرڈز کا ریکارڈ توڑ کر ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے والے بلے باز بن گئے۔ پاکستان ٹیم کے اوپنر فخر زمان نے یہ ریکارڈ اپنے کیریئر کے 18ویں میچ میں زمبابوے کے خلاف 20 رنز بناکر سر انجام دیا۔فخر زمان نے مایہ ناز ویسٹ انڈین بلے باز سر ویوین رچرڈز، سابق انگلش کپتان کیون پیٹرسن اور ہم وطن کھلاڑی بابر اعظم  کے 21 میچز میں ایک ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ توڑا۔

پانچویں ون ڈے میں فخر زمان نے ایک اور عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کیا اور وہ پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بھی بن گئے۔انہوں نے زمبابوے ہی کے ہیملٹن مساکدزا کا 467 رنز کا ریکارڈ توڑا۔ فخر زمان نے اس سے قبل میچ میں 210 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس کے بعد وہ ڈبل سنچری بنانے والے پہلے بلے باز بن چکے ہیں۔

error: Content is protected !!