کامیاب دورہ زمبابوے کے بعد کرکٹرز کی واپسی شروع

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ)کامیاب دورہ زمبابوے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی وطن واپسی شروع ہوگئی۔قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے جہاں شہریوں نے ان کا استقبال کیا۔قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑی مرحلہ وار وطن واپس پہنچیں گے۔سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ دورہ کامیاب رہا جس پر خوشی ہے تمام کھلاڑیوں نے بھرپور محنت کی اور قومی ٹیم کامیاب رہی۔الیکشن سے متعلق سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ انہیں نہیں معلوم کہ ان کے حلقے سے کون سے امیدوار کھڑے ہیں، عوام جسے بہتر سمجھتے ہیں اسے ووٹ ڈالیں۔

error: Content is protected !!