زمبابوے کرکٹرز کی مالی مشکلات کم نہ ہو سکیں


ہرارے (سپورٹس لنک رپورٹ) زمبابوے کرکٹ اپنے وعدوں اور دعووں میں ناکام ہوگیا، پلیئرز اور سٹاف کو 25 جولائی تک تک تمام واجبات ادا کرنے کا وعدہ پورا نہ کیا جاسکا، گزشتہ روز کرکٹ بورڈ نے تمام متاثرین سے معذرت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ 25 جولائی کے وعدے کے مطابق ادائیگی ممکن نہیں ہے،اس لئے تاخیر ہوگی،رپورٹ کے مطابق اگلے 48 گھنٹوں میں بورڈ یہ واضح کرے گا کہ رقم کیسے اورکتنی جلد ادا ہوسکے گی،بورڈ نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ آئی سی سی کے ساتھ رابطوں اور معاہدوں میں تیزی کردی ہے، تاکہ اعلان کردہ رقم جلد مل سکے۔ یاد رہے کہ انٹر نیشنل کرکٹ کونسل پہلے ہی مالی مدد اور قرضے کی ادائیگی کی منظوری دے چکی ہے،تاہم اسکی تکمیل میں ابھی کچھ رکاوٹیں ہیں۔واجبات نہ ملنے کے سبب زمبابوے کے کئی صف اول کے کرکٹرز ملکی ٹیم کی نمائندگی کا بائیکاٹ کیے ہوئے، پاکستان کے خلاف حالیہ ختم ہونے والی سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ اور ون ڈے سیریز میں انہوں نے شرکت نہیں کی تھی، نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل میزبان ٹیم کو ان میچز میں شکست فاش ہوئی، خاص طور پر ون ڈے میچز میں تو پاکستانی ٹیم نے کمزور بولنگ کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے کوئی بیٹنگ ریکارڈز قائم کردیے۔

error: Content is protected !!