انضمام الحق کی عمران خان سے ملاقات،جیت پر مبارکباد

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)چیف سلیکٹر انضمام الحق اور قومی اکیڈمی کے ہیڈکوچ مشتاق احمد نے اتوار کو بنی گالا میں تحریک انصاف کے چیر مین عمران خان سے ملاقات کی اور انہیں عام انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد دی۔سابق ٹیسٹ کر کٹرز نے امید ظاہر کی کہ عمران کی قیادت میں پاکستان ترقی کی منازل طے کرے گا۔دریں اثنا سری لنکا کے سابق کپتان سنتھ جے سوریا نے بھی عمران خان کو مبارک باددی ہے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

error: Content is protected !!