جان اسنر نے پانچویں مرتبہ اٹلانٹا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا


اٹلانٹا(سپورٹس لنک رپورٹ)امریکا کے نامور ٹینس سٹار جان اسنر نے چھ سالوں میں پانچویں مرتبہ اٹلانٹا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میں ہم وطن ریان ہریسن کو شکست دیکر پانچویں مربتہ اٹلانٹا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز ٹائٹل اپنے نام کیا۔امریکہ میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے مینز سنگلز فائنل میں امریکن کھلاڑی جان اسنر نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ہم وطن حریف کھلاڑی ریان ہریسن کو 5-7، 6-3 اور 6-4 سے زیر کر کے پانچویں مرتبہ ایونٹ جیت لیا۔ ٹورنامنٹ جیتنے کے بعد فاتح دراز قد ٹینس سٹار نے کہا کہ وہ اپنی کامیابی پر بہت خوش ہیں اور مستقبل میں بھی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو جاری رکھیں گے۔

error: Content is protected !!