جونیئر والی بال ٹیم کی وطن واپسی،بنوں کے 4کھلاڑیوں کا شاندار استقبال


بنوں(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان جونیئر والی بال ٹیم میں شامل بنوں کے چار کھلاڑی ایشین چیمپئن شپ میں شرکت کے بعد وطن پہنچ گئے کھلاڑیوں کا بنوں آمد پر شاندار استقبال کیا گیا گزشتہ دنوں بحرین اور ایران میں ایشین جونیئر والی بال چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان کی جونیئر ٹیم کے ساتھ 23 ممالک کے ٹیموں نے حصہ لیا جس میں پاکستان ٹیم نے چودہویں پوزیشن حاصل کرلی وطن واپس آنے والے چار کھلاڑیوں احمد مصطفی ، اسحاق احمد ، زرناب اور ولید کا پُرتپاک استقبال کیا گیا لوگوں نے کھلاڑیوں کو ہار پہنائے اس موقع پر مختلف کھیلوں سے وابستہ تنظیمیں بھی موجود تھی اس موقع پر ضلعی سپورٹس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری نظام الحق ، ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صوبائی جنرل سیکرٹری ریاض خان نے کہا کہ یہ بنوں قوم کیلئے ایک اعزاز ہے کہ آج قومی ٹیم میں بنوں کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں یہ اس بات کا بھی واضح ثبوت ہے کہ بنوں کی مٹی کھیلوں کے لحاظ بھی بڑی زرخیز ہے یہاں سے مختلف کھیلوں کیلئے کھلاڑی پیدا کرکے قومی ٹیموں میں اپنی کارکردگی کا لوہا منوا رہے ہیں حکومت بنوں میں کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی فلاح وبہبود کیلئے فوری اور ٹھوس اقدامات اُٹھائے اس موقع پر واپس آنے والے کھلاڑیوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ آگے جاکر بھی ملک وقوم کا نام روشن کرنے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے

error: Content is protected !!