کیرولین وزنیاکی یو ایس اوپن کیلئے سخت ٹریننگ میں مصروف

واشنگٹن ( سپورٹس لنک رپورٹ) عالمی نمبر دو خاتون ٹینس پلیئر کیرولین وزنیاکی اپنی فٹنس کو لے کر پریشان ہیں۔ وہ گرینڈ سلم یو ایس اوپن کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔رواں سیزن ان کیلئے بہت اچھا ثابت ہوا ہے کہ کیونکہ انہوں نے جنوری میں کیریئر کا پہلا گرینڈ سلم ٹائٹل جیتا تھا، اسی اعتماد کو لے کر یو ایس کی شروعات کرنا چاہتی ہیں۔ 2009 اور 2014 میں ایونٹ کی رنرز اپ کیرولین کا کہنا ہے کہ آسٹریلین ٹائٹل نے مجھے اعتماد دیا ہے، اب میں یو ایس اوپن کیلئے بھرپور محنت کررہی ہوں۔ خیال رہے کہ وزنیاکی نے ایسٹبورن ایونٹ جیتنے کے بعد فرنچ اوپن میں شرکت جہاں انہیں چوتھے رائونڈ میں شکست ہوئی جبکہ ومبلڈن میں وہ دوسرے مرحلے میں ہی شکست کھاگئی تھیں۔ اس کے بعد انہوں نے ٹینس سے تھوڑا وقفہ لیا، سابق امریکی باسکٹ بال پلیئر ڈیوڈ لی سے منگنی کی اور اب دوبارہ ٹریننگ کی جانب لوٹ آئی ہیں۔ وہ کہتی ہے کہ میرےپرانے ٹرینر نے دوبارہ جوائن کیا ہے اور مجھے برداشت کی حد تک پش کیا ہے۔ میں بہت اچھا محسوس کررہی ہوں۔

error: Content is protected !!