افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان نے اپنا نام تبدیل کر لیا

لندن (سپورٹس لنک رپورٹ)افغانستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے موجودہ کپتان اصغر استنک زئی نے حب الوطنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے باضابطہ طور پر اپنا نام اصغر استنک زئی سے تبدیل کرکے اصغر افغان رکھ لیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق افغان کرکٹ بورڈ نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے ٹیم کے کپتان اصغر استنک زئی کے اس اقدام کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اصغر نے ایسا صرف اپنے ملک کے لوگوں کو مل رہی قومی شناخت کی حمایت میں کیا ہے۔اصغر کی جانب سے یہ فیصلہ اس وقت باضابطہ طور پر لیا گیا جب وہ نئے الیکٹرانک قومی شناختی کارڈ ( ای تذکرہ ) کیلئے اپنا نام رجسٹرڈ کروانے گئے تھے۔واضح رہے کہ ای تذکرہ افغان لوگوں کا الیکٹرانک شناختی کارڈ ہے جسے اسی سال مئی میں لانچ کیا گیا افغان ٹیم کے 30 سالہ کپتان اصغر نے 86 ایک روزہ میچوں میں 1608 رنز بنائے ہیں جس میں ایک سنچری اور سات نصف سنچریاں شامل ہیں اس کے علاوہ انہوں نے 54 ٹی 20 میں 3 نصف سنچریوں کی مدد سے 963 رنز بنائے ہیں۔#/

error: Content is protected !!