نیپال کی ون ڈے کرکٹ میں پہلی جیت


ایمسٹل وین (سپورٹس لنک رپورٹ) نیپال نے ہالینڈ کو دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں اعصاب شکن مقابلے کے بعد ایک رن سے شکست دے دی، یہ نیپال کی ون ڈے انٹرنیشنل کیریئر کی پہلی کامیابی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان دو میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر رہی، ہالینڈ کی ٹیم 216 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آخری اوور کی آخری گیند پر 215 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، بریسی کی 71 رنز کی اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی، سونمپل کامی نے 61 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ ایمسٹل وین میں کھیلے گئے دوسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں نیپال کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 49ویں اوور کی پانچویں گیند پر 216 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، سونمپل کامی 61 اور کپتان پراس خدکا 51 رنز بنا کر نمایاں رہے، کلاسن نے 3 وکٹیں لیں، جواب میں ہالینڈ کی ٹیم ہدف کے قریب پہنچ کر ہمت ہار گئی اور آخری اوور کی آخری گیند پر 215 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، ویسلے بریسی کی 71 رنز کی اننگز ناکافی ثابت ہوئی، لیمی چن نے 3 کھلاڑیوں کو نشانہ عبرت بنایا۔

error: Content is protected !!