سِلی کون ویلی ٹینس کا ٹائٹل میہائلا نے جیت لیا

کیلی فورنیا: (سپورٹس لنک رپورٹ) امریکا میں سِلی کون ویلی ٹینس کا ٹائٹل رومانیا کی میہائلا نے جیت لیا، انہوں نے فیصلہ کن معرکے میں یونان کی ماریہ کو ہرایا۔سِلی کون ویلی ٹینس کے فائنل معرکے میں رومانیہ کی میہائلا اور یونان کی ماریہ آمنے سامنے ہوئیں۔ رومانیہ کی پلیئر نے زبردست پرفارمنس دکھاتے ہوئے پہلا سیٹ چھ ایک سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی میہائلا نے اپنی حریف کو جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا، انہوں نے چھ صفر سے با آسانی کامیابی سمیٹ کر ایونٹ کی ٹرافی اپنے نام کر لی۔

error: Content is protected !!