سرفراز،عامر اور بابر اعظم ٹی ٹین لیگ نہیں کھیل سکیں گے

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستانی ٹیسٹ کھلاڑی جن میں کپتان سرفراز احمد ، محمد عامر،بابر اعظم بھی شامل ہیں۔ نومبر میں شارجہ میں متنازع ٹی ٹین لیگ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔ ٹی ٹین لیگ23 نومبر سے شارجہ میں شروع ہورہی ہے۔ دس روزہ ٹورنامنٹ کے دوران پاکستانی ٹیم امارات میں نیوزی لینڈ سے ٹیسٹ سیریز کھیل رہی ہوگی۔ البتہ پاکستان کے ون ڈے اور ٹی 20 کھلاڑی ٹورنامنٹ میں شریک ہوں گے۔ ٹی 10 کرکٹ لیگ میں 8 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جس میں مراٹھا عربین کی قیادت افغانستان کے اسپنر راشد خان کریں گے جبکہ پختونز کے کپتان پاکستان کے شاہد آفریدی، پنجابی لیجنڈ کے کپتان شعیب ملک، کیرالہ کنگز کے کپتان انگلینڈ کے اوئن مورگن، راجپوتز کے کپتان نیوزی لینڈ کے برینڈن میلکم، بنگال ٹائیگرز کے کپتان ویسٹ انڈیز کے سنیل نارائن، ناردرن واریئرز کے کپتان ڈیرن سیمی اور کراچیئین کے کپتان آسٹریلیا کے شین واٹسن ہوں گے ٹیموں کے ڈرافٹنگ ستمبر میں ہوگی

error: Content is protected !!