کیا بولرز بھی اب ہیلمٹ پہنیں گے؟

لندن (سپورٹس لنک رپورٹ)وہ دن دور نہیں جب بولرز بھی ہیلمٹ پہنیں گے۔ انٹرنیشنل کرکٹ انتظامیہ نے بولرز کی حفاظت کے لئے ہیلمٹ ڈیزائن کرنے کے اقدام کی حمایت کی ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ نے لارڈز کےایک اجلاس میں مقامی کرکٹ کلبز کے ’ہیڈ پروٹیکشن ‘ پروجیکٹ شروع کرنے کے اقدام کو ترجیح دی ہے۔انگلینڈ کے سابق کپتان مائیک گیٹنگ، بھارت کے سابق کپتان گنگولی سمیت سابق آسٹریلیا کے کپتان رکی پونٹنگ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ماضی کے ایسے واقعات کا جائزہ لیا گیا جس میں بولرز کو دوران کھیل سر پر چوٹ کھانا پڑی۔واضح رہے نومبر 2014 میں آسٹریلوی بلے باز فلپ ہیوز کی موت بھی ایسے ہی ہوئی جب وہ شارٹ پچ گیند گردن پر لگنے سے ہلاک ہوگئے تھے۔گزشتہ سال انگلش کاؤنٹی کے ٹی 20 ٹورنا منٹ میں نوٹنگھم شائر آٹ لاز اور برمنگھم بیئرز کے درمیان میچ میں بیٹسمین کی زوردار شا ٹ سیدھی بالر لیوک فلیچر کے سر سے جا ٹکرائی تھی۔ حادثہ اس قدر خوفناک تھا کہ امپائر نے فورا امدادی عملے کو گراؤنڈ میں طلب کیا جبکہ میدان میں موجود تمام کھلاڑیوں کی آنکھوں سے آنسو نکل آئے تھے۔اجلاس میں ای سی بی نے ان کھلاڑیوں اور امپائرز کے لئے مالی مدد میں اضافہ کیا ہے جو کھیل کے دوران زخمی ہو جاتے ہیں۔نیوزی لینڈ کے ایک کرکٹر پہلے ہی حفاظتی ہیلمٹ پہن کر بولنگ کرواتے ہیں ،ان کا کہنا ہے کہ ‘یہ کچھ وقت کی ہی بات ہے جب کرکٹ انتظامیہ بولرز کی حفاظت کے لیے بندوبست شروع کر دے گی۔علاوہ ازیںمقامی کرکٹ ٹیم اوٹاگو وولٹس کے بولر وارن بارنس نے ایک ماسک نما ہیلمٹ گذشتہ سال دسمبر میں شروع کیا جب پریکٹس سیشنز میں کئی مواقع آئے جب گیند ان کے چہرے کے بہت قریب سے گزری۔

error: Content is protected !!