جشن آزادی جمناسٹک چیمپئن شپ ہفتے سے شروع ہو گی


اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ) پنجاب جمناسٹک ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پنجاب انٹر ڈسٹرکٹ جشن آزادی جمناسٹک چیمپئن شپ پرسوں ہفتہ لاہور میں شروع ہوگی جس کی تیاریاں زور و شور پر ہیں۔چیمپئن شپ میںراولپنڈی، فیصل آباد،اوکاڑہ، جھنگ، ملتان،، مظفر گڑھ، بہاولپور، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان،،لاہور،، سیالکوٹ اور گوجرنوالہ شامل ہیں۔ چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

error: Content is protected !!