انٹر ریجن انڈر 19 ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ میں پیر کو آٹھ میچوں کا فیصلہ ہوگا


راولپنڈی(سپورٹس لنک رپورٹ) انٹر ریجن انڈر 19 ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ میں پیر کو مزید آٹھ میچ کھیلے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق انٹر ریجن انڈر 19 ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے ملک بھر میں جاری ہیں۔ ایونٹ میں کل آٹھ میچ کھیلے جائیں گے۔ حیدر آباد اور لاڑکانہ ریجن کے درمیان میچ یو بی ایل سپورٹس کمپلیکس کراچی میں کھیلا جائے گا۔ لاہور بلیوز اور کراچی بلیوز کی ٹیمیں این بی پی سپورٹس کمپلیکس کراچی میں مدمقابل ہوں گی۔ سیالکوٹ اور بہاولپور ریجن کے درمیان میچ ٹی ایم سی کرکٹ گراؤنڈ کراچی میں کھیلا جائے گا۔ پشاور اور ایبٹ آباد کی ٹیمیں ایس بی پی کمپلیکس کراچی میں آمنے سامنے ہوں گی۔ کوئٹہ اور سابقہ فاٹا کے درمیان میچ نیشنل گراؤنڈ اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔ فیصل آباد اور اسلام آباد کی ٹیمیں ڈائمنڈ کلب، اسلام آباد میں نبرد آزما ہوں گی۔ کراچی وائٹس اور لاہور وائٹس کے درمیان میچ کے آر ایل سٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ ڈیرہ مراد جمالی اور راولپنڈی ریجن کی ٹیمیں پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔

error: Content is protected !!