کوئٹہ کی ننھی باکسر کا جشن آزادی منانے کیلئے منفرد انداز

کوئٹہ (سپورٹس لنک رپورٹ) بلوچستان کی عوام بھی جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہے، کوئٹہ کی 13 سالہ باکسر ملائکہ نئے انداز میں جشن آزادی منانے سڑکوں پر نکل آئی ہیں۔کمسن باکسر ملائکہ روزانہ اپنے چھوٹے بھائی کے ساتھ گھر سے نکل کر سڑکوں پر باکسنگ کی مشق کے ساتھ ساتھ سائیکل پر سبز ہلالی پرچم لہر اتی ہے، ننھی پاکستانی ارض پاک سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کچھ یوں کر رہی ہے۔ملائکہ کوباکسنگ سے جنون کی حد تک لگائو ہے، کہیں بھی جائیں یا کوئی بھی خوشی کا موقع ہو وہ اپنے شوق کو نہیں بھولتی، اس کی خواہش ہے جشن کے آزادی کے موقع پر بھی باکسنگ کا کوئی مقابلہ ہوتا جس میں بھرپور حصہ لیکر اپنی جیت ملک کے نام کرتی۔مالائکہ نے کم عمری ہی میں مختلف نیشنل، انٹرنیشنل باکسنگ مقابلوں میں 10 سے زائد گولڈ میڈلز، ٹرافیاں اور شیلڈز جیتی ہیں۔

error: Content is protected !!