آل کراچی انڈر16یوم آزادی فٹبال فیسٹول نارتھ مسلم اکیڈمی کے نام

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) نارتھ مسلم فٹبال اکیڈمی (ریڈ آرمی ) گلشن نے فائنل میچ کو یکطرفہ بناتے ہوئے فیورٹ گیریثرن فٹبال اکیڈمی ملیر کینٹکو 4-0کی ہزیمت سے دوچار کرکے ایس پی سی آل کراچی انڈر16یوم آزادی فٹبال فیسٹول 2018کی فاتح ٹرافی اپنے نام کرلی۔فاتح ٹیم کے شہریار اور بلال نے 2,2گول اسکور کئے ۔ سید عثمان شاہ، صدر، ڈی ایف اے کراچی سینٹرل نے بحیثیت مہمان خصوصی کپتان نارتھ مسلم فٹبال اکیڈمی یاسر بنگش کو ونر ٹرافی اور کپتان گیریثرن فٹبال اکیڈمی جمیل کو رنر اپ ٹرافی پیش کی جبکہ نارتھ مسلم اکیڈمی کے شہریار کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا جنہوں نے نہ صرف اپنے عمدہ کھیل سے شائقین کو بے حد متاثر کیا اور مجموعی طور پر 5گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ایمرجنگ پلیئر کاانعام سکسٹین اسٹار فٹبال اکیڈمی کے 14سالہ مڈ فیلڈر عبدالرافع کو ملا۔مہمان خصوصی نے تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسپورٹس پروموشن کمپنی کو ٹورنامنٹ کے ٹورنامنٹ کے شاندار انعقاد میں اپنا بھرپور تعاون پیش کرنے پر تہہ دل سے ان کا شکریہ ادا کیا اور انکے کھیلوں کی ترقی دینے کی کوششوں کو قابل تعریف اقدام کیا۔مہمان خصوصی کا کہنا تھا کہ اسپورٹس پروموشن کمپنی اس بات پر بھرپور یقین رکھتی ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کو صحت مند سرگرمیوں کی جانب رکھنا اتنا ہی ضروری ہے جتنا انہیں تعلیم کی جانب ان کی توجہ مرکوز رکھنا۔ ایس پی سی 72ویں یوم آزادی کے پُرمسرت موقع پر کھیلوں کو ترقی دینے کے عزم کے ساتھ میدان میں اتری ہے اور ڈی ایف سینٹرل انکا خیرمقدم کرتی ہے اور ان کے ساتھ ہرطرح کے تعاون کیلئے تیار ہیں۔ سیکریٹری سینٹرل اور سیف گیمز گولڈ میڈلسٹ محمد سلیم پٹنی نے ایس پی سی کا ڈسٹرکٹ سینٹرل میں خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپکے کھیلوں کی ترقی کیلئے آپ کے جذبہ کی قدر کرتے ہیں اور فٹبال کھیل کی ترقی کیلئے دام درم سخن آپکے ساتھ ہیں اور دعا گو ہیں کہ ملکی سطح پر ایس پی سی کو نمایاں کامیابیاں حاصل ہوں۔ آرگنائزنگ سیکریٹری محمد شمیم، نائب صدر، ڈی ایف اے سینٹرل نے ٹورنامنٹ کے شاندار انعقاد پر اسپورٹس آرگنائزر ریاض احمد، سکسٹین اسٹار ایف سی اور یوپی جیم خانہ ایف سی اور جملہ شریک ٹیموں کے آفیشلز اور کھلاڑیوں سے اظہار تشکر کیا کہ سب کے بھرپور تعاون سے ٹورنامنٹ کا شاندار انعقاد کو یقینی بنایا جاسکا۔ سکسٹین اسٹار کی سرسبز فیلڈپر نارتھ مسلم فٹبال اکیڈمی(ریڈ آرمی) اور گیریثرن فٹبال اکیڈمی کے مابین فائنل خلاف توقع یکطرفہ ثابت ہوا۔ گیریثرن اکیڈمی ٹورنامنٹ کی فیورٹ ٹیم تھی لیکن فائنل میں نارتھ مسلم اکیڈمی کے ہاتھوں بے بس نظر آئی۔ پہلے ہی منٹ میں شہریار نے گیند کو جال میں پہنچاکرٹورنامنٹ کا تیز ترین گول بنا کر اپنی ٹیم کو 1-0کی سبقت دلادی اور تیسرے منٹ میں ایک بار پھر شہریار نے گیند کو جالے کے حوالے کرنے میں کوئی غلطی نہ کی اور وقفہ پر نارتھ مسلم اکیڈمی کو 2-0کی برتری حاصل تھی۔ وقفہ کے دوران مہمان خصوصی سید عثمان شاہ کا تعارف دونوں ٹیموںکے کھلاڑیوں سے کرایا گیا۔ اس موقع پر سیکریٹری سینٹرل سلیم ٹنی، نائب صدر محمد شمیم، ریاض حمد، عبدالکریم، سید خوشید علی شاہ، ہارون شیرازی، سید ناصر علی، سلیم الدین بابر، اظفر احمد، مامون رشید، کریم بخش چانڈیو و دیگر بھی موجود تھے۔ وقفہ کے بعد نارتھ مسلم اکیڈمی نے گول اسکورنگ کے سلسلہ کو جاری رکھا اور 33ویں اور 40ویں منٹ میں بلال نے یکے بعد دیگرے دو گول داغ کراپنی ٹیم کی برتری کو 4-0سے یقینی بنادیا۔ قبل ازیں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں گیریثرن فٹبال اکیڈمی نے سکسٹین اسٹار فٹبال اکیڈمی کو ٹائی بریکر پر 3-1سے شکست دی ۔ مقررہ وقت میں مقابلہ 0-0سے برابر تھا۔ دوسرے سیمی فائنل میں نارتھ مسلم اکیڈمی نے شہریار کے 2خوبصورت گولز کی بدولت نارتھ ینگرز کوک 2-0سے شکست دی۔ ریفری صابر بلوچ، نور عالم اور سعد کاظمی جبکہ میچ کمشنر کی ذم داری سید خورشید علی شاہ نے انجام دی۔

error: Content is protected !!