پاکستان آمد،سدھو کیخلاف بھارت میں مظاہرے

نئی دہلی (سپورٹس لنک رپورٹ)وزیراعظم پاکستان کی تقریب حلف برداری میں شرکت اور سربراہ پاک فوج سے ملاقات پر بھارتی انتہا پسندوں نے سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کے خلاف محاذ کھول لیا۔سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے خصوصی طور پر بھارت سے پاکستان آئے۔ایوان صدر میں ہونے والی تقریب حلف برداری میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھارتی مہمان نوجوت سنگھ سدھو سے ملاقات کر کے ان کی خیریت دریافت کی اور گرم جوشی سے گلے بھی ملے۔وزیراعظم پاکستان کی تقریب حلف برداری میں شرکت پر بھارتی میڈیا سے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نوجوت سنگھ سدھو کے خلاف منفی پراپیگنڈا شروع کر دیا۔بھارت کے مختلف شہروں میں انتہاپسندوں کی جانب سے نوجوت سنگھ سدھو کے خلاف مظاہرے کیے گئے اور سابق بھارتی کرکٹر کے پتلے بھی جلائے گئے۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے ساتھی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے خصوصی دعوت نامہ بھیجا تھا۔

error: Content is protected !!