بریڈمین کی 110ویں سالگرہ پرگوگل زبردست خراج تحسین

سڈنی (سپورٹس لنک رپورٹ)ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ مقبول ترین سمجھے جانے والےبیٹسمین’ ڈون بریڈمین ‘کی آج 110ویں سالگرہ پر گوگل اپنا ڈوڈل تبدیل کر کے انہیں خراج تحسین پیش کررہا ہے۔ڈون بریڈمین27 اگست 1908ءکوآسٹریلیا میں پیدا ہوئے۔ڈون آسٹریلیا کی تاریخ کے مشہور ترین کھلاڑیوں میں سے ایک تھے۔انہوں نے 52 ٹیسٹ مقابلوں میں 99.94 کے اوسط سے 6.996رنز بنائے۔1948ء میں آسٹریلیا کے دورۂ انگلستان کے آخری ٹیسٹ میں اگر وہ 4 رنز بنانے میں کامیاب ہو جاتے تو آج ان کا اوسط 100 رنز ہوتا لیکن بدقسمتی سے وہ صفر پر آؤٹ ہو گئے اور یوں ان کا اوسط 99.94 فیصد ہوگیا۔

ڈون بریڈمین کی 110ویں سالگرہ پرگوگل’ڈوڈل‘ تبدیل

ڈون بریڈمین نے 29 مرتبہ 100 سے زیادہ رنزبنائے،جس میں دو مرتبہ 300 سے زیادہ رنز بھی شامل ہیں۔ ڈون ایک طویل عرصے تک واحد کھلاڑی تھے جنہوں نے دو مرتبہ 300 سے زائد رنز بنانے کا اعزاز حاصل کیے رکھا۔دونوں مرتبہ اس زبردست کارکردگی کا مظاہرہ انہوں نے انگلستان کے خلاف ہیڈنگلے کے میدان میں کیا۔انہوںنے پہلی مرتبہ 1930ء میں 334 اور دوسری مرتبہ 1934ء میں 304 رنز بنائے۔ڈون کا یہ کارنامہ 2004ء میں ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے بلے باز برائن لارا نے برابر کیا ۔1949ء میںڈون بریڈمن کو ’’سر‘‘ کا خطاب دیا گیا اور 1979ء میں آسٹریلیا کے اعلیٰ ترین شہری اعزاز کمپینین آف دی آرڈر آف آسٹریلیا سے نوازا گیا۔

ڈون بریڈمین کی 110ویں سالگرہ پرگوگل’ڈوڈل‘ تبدیل

1931ء میں ڈون بریڈمین وزڈن کے سال کے 5 بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک تھے۔سال 2000ء میں بریڈمین کو ماہرین نے وزڈن کی صدی کے بہترین کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کیا، بریڈمین واحد کھلاڑی تھے جنہیں ماہرین کے گروہ کے تمام 100 اراکین نے منتخب کیا تھا۔

error: Content is protected !!