ایشین گیمز،قومی ہاکی ٹیم کی طلائی تمغے کیلئے دوڑ ختم

جکارتہ (سپورٹس لنک رپورٹ)ایشین گیمز ہاکی ٹورنامنٹ میں اب تک شاندار کارکردگی دکھانے والی پاکستانی ٹیم نے سیمی فائنل میں مایوس کن کھیل پیش کیاجس کے باعث اسے جاپان کے ہاتھوں شکست کے بعد طلائی تمغے کی دوڑ سے باہر ہونا پڑا۔قومی ٹیم جاپان کے خلاف پہلے کوارٹر میں خسارے میں چلی گئی اور میچ کے اختتام پر اسکور جاپان کے حق میں 0-1 ہی رہا۔پاکستان نے جوابی گول کرنے کی بھرپور کوشش کی تاہم جاپانی دفاع نے اسے ایسا کرنے سے باز رکھا۔فائنل میں جاپان کا مقابلہ ملائیشیا جبکہ کانسی کے تمغے کے لیے پاکستان کا مقابلہ بھارت سے ہوگا۔

error: Content is protected !!