ایشین گیمز والی بال،ایران نے طلائی تمغہ جیت لیا،پاکستان کی 8ویں پوزیشن


جکارتہ (سپورٹس لنک رپورٹ) ایران نے اٹھارہویں ایشین گیمز انڈور والی بال ٹورنامنٹ میں طلائی تمغہ جیت لیا، پاکستان کی آٹھویں پوزیشن رہی۔انڈونیشیا میں جاری میگا گیمز میں ہفتے کو منعقدہ انڈور والی بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں ایران نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے جنوبی کوریا کو 3-0 سیٹس سے ہرا کر طلائی تمغہ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا، چائنیزتائپے نے قطر کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیتا، ساتویں پوزیشن کیلئے کھیلے گئے میچ میں تھائی لینڈ نے پاکستان کو 3-1 سیٹس سے زیر کر کے ساتویں پوزیشن حاصل کی۔

error: Content is protected !!