سپینش فٹبال لیگ ، بارسلونا نے ہیوسکا کو ہرا دیا

بارسلونا (سپورٹس لنک رپورٹ ) سپینش فٹبال لیگ میں سپر سٹار میسی کی ٹیم بارسلونا نے ہیوسکا کو دلچسپ مقابلے کے بعد آٹھ دو سے ہرا دیا ہے۔ سپینش لیگ میں ہیوسکا نے بارسلونا کے خلاف تیسرے منٹ میں گول کر کے سب کو حیران کر دیا۔بارسلونا نے پریشر نہ لیتے ہوئے کم بیک کیا اور 16 ویں منٹ میں میسی کے گول کی مدد سے مقابلہ برابر کرد یا۔ ٹیم بارسلونا نے 24 ویں اور 39 ویں منٹ میں بھی گیند کو جال میں پہنچایا۔ہیوسکا نے کچھ ہمت دکھائی اور 42 ویں منٹ میں دوسرا گول کر دیا۔ بارسلونا کی مضبوط ٹیم نے دوسرے ہاف میں بھی زبردست پرفارمنس دکھائی۔ انہوں نے مزید پانچ بار حریف ٹیم کے خلاف گول کر کے آٹھ دو سے بڑی کامیابی حاصل کی۔

error: Content is protected !!