جونیئر ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ 8ستمبر سے،27کھلاڑی طلب

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان ہاکی فیڈریشن نے 8ستمبر سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں قومی جونئیر ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ طلب کرتے ہوئے 27کھلاڑیوں کو کیمپ کمانڈانٹ اولمپین قمر ابراہیم کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی ہے ، اس کیمپ میں شرکت کے لئے بلائے گئے کھلاڑیوں میں وقار یونس،رضوان علی،ریحان بٹ، عدیل لطیف،جنید منظور،شاہزین خان،غضنفر علی، افراز حکیم،عمیر ستار،نوید عالم،عادل راو،امجد علی،اویس ارشد،رانا وحید،احمد ندیم،محمد ابراہیم، وقار علی، ذاکر اللہ،محمد الیاس، علی عزیز، رومان خان، اکمل حسین، خیر اللہ، علی رضا،آصف حنیف اور حمید انجم شامل ہیں

error: Content is protected !!